گوجرانوالہ:پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن کا چلڈرن لائبریری کا دورہ 

Nov 09, 2024

گوجرانوالہ(نمائمدہ خصوصی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ایجوکیشن سیدہ نوشین افتخار نے سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے ہمراہ چلڈرن لائبریری کا دورہ کیا۔ اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو فاروق رشید ، ایم ڈی چلڈرن لائبریری کمپلیکس احمد خاور شہزاد بھی موجود تھے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ایجوکیشن سیدہ نوشین افتخار نے بعدازاں افسران کے ہمراہ کمشنرسید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے بھی ملاقات کی۔سیدہ نوشین افتخار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق چلڈرن لائبریری میں بچوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں