گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے مقامی مارکی میں منعقداقلیتی ورکر کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے ضلعی و تحصیل عہدیداران اور کارکنان نے انکا شاندار استقبال کیا۔ مسلم لیگ مینارٹی ونگ کے زیراہتمام تقریب سے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہاکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی فراہمی کی علمبردار رہی ہے پاکستان میں تمام اقلیتیوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔
ن لیگ ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی فراہمی کی علمبردار رہی: سردار رمیش سنگھ
Nov 09, 2024