نیشنل بک فانڈیشن اور جی بی وزارتِ تعلیم کے ما بین مفا ہمتی یا داشت پر دستخط

اسلام آباد ( خصو صی ر پور ٹ )نیشنل بک فاندیشن وفاقی وزارتِ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور گلگت بلتستان وزارتِ تعلیم کے درمیان ایک MOU پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں گلگت بلتستان وزارتِ تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل فیض اللہ خان لون اور نیشنل بک فانڈیشن کی جانب سے سیکرٹری/ ایم ڈی نیشنل بک فانڈیشن مراد علی مہمند نے ایک ایم او یو پر دستخط کیے ۔ معاہدے میں طے پایا گیا کہ پریپ سے دسویں جماعت کا نصآبی کتب گلگت بلتستان کو نیشنل بک فانڈیشن سپلائی کرے گا۔گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر فیض اللہ خان لون نے اپنی ٹیم کے ساتھ نیشنل بک فانڈیشن کا دورہ کیا۔ معاہدہ طے پانے کے بعد انھوں نے نیشنل بک فانڈیشن کے نیشنل بک میوزیم، انڈونیشین کارنر، وال آف آنر اور بک شاپ کا دورہ کیا۔ معزز مہمانوں کو نیشنل بک فانڈیشن کی علمی و ادبی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے این بی ایف کی سرگرمیوں کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن