ملک میں  بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہا ،ملک عابد داؤد 

کھنڈہ(نامہ نگار)سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں  بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہاہے نوجوان نسل ڈگریاں ہاتھوں میں لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں پاکستان میں موجودہ تعلیمی نصاب بچوں کو ہنر مند نہیں بناتاوہ گزشتہ روز یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بچوں کو ای کامرس اور ڈیجیٹل کورس کروانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ بچے اپنا باعزت روزگار حاصل کرسکیں اور نوکریوں کے چکر میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں جرائم کی شرح کے اضافے کا بڑا سبب بیروزگاری ہوتا ہے.

ای پیپر دی نیشن