ملک سہیل کمڑیال لیفٹیننٹ جنرل حسن خٹک کے گھر پہنچ گئے 

 مٹھیال(نامہ نگار )ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال نے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے تحصیل جنڈ کے گاؤں دکھنیر سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل حسن خٹک کے گھر جاکر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ملک ندیم ، حاجی الطاف خان بھی موجود تھے ملک سہیل خان کمڑیال کا کہنا تھا کہ حسن خٹک کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی تحصیل جنڈ کیلئے بڑا اعزاز ہے ضلع اٹک اور باالخصوص تحصیل جنڈ شہیدوں غازیوں کی سر زمین ہے تحصیل جنڈ کیلئے انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے یہ ترقی نہ صرف ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے بلکہ تحصیل جنڈ کے لیے بھی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

ای پیپر دی نیشن