حضرو (نمائندہ نوائے وقت)حضرو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دیں کئی بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکو سرکاری مہمان بنا دیا گیا ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر کی تعیناتی کے بعد منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد زیر زمین چلے گئے جبکہ کئی منشیات فروشوں نے منشیات بھیجنے سے بھی توبہ کر لی ایس ایچ او سجاد حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے جس سے علاقہ میں امن وامان کی فضا برقرار رہے گی عوام اور معززین علاقہ بھی جرائم کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں.
حضرو پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، ایک ملزم گرفتار
Nov 09, 2024