راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط و مستحکم لائحہ عمل اختیارکرناہوگا،پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی،بلوچستان اور پاراچنارسمیت خیبرپختونخوا میں بد امنی جیسے تمام مسائل کے پیچھے ازلی دشمن کاہاتھ ہے، عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت او ر بھارتی بربریت کے خلاف آئینی کردار ادا نہ کیا تو پوری انسانیت کیلئے تباہ کن جنگ چھڑ سکتی ہے، عقیلہ بنی ہاشم حضرت سیدہ زینب بنت علی کا نام یزیدیت کی موت ہے جس سے آمریت آج بھی لرزہ براندام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نواسی رسول ؓ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت پر نور کے موقع پر یوم عقیلہ بنی ہاشم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔