پاکستان کے تجارتی وفد کی پیرس میں سفیر عاصم افتخار سے ملاقات

 اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )  گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او مظہر حسین ٹھٹھل کی سربراہی میں پاکستان کے تجارتی اور کاروباری وفد نے پاکستان کے سفیر عاصم افتخار اور پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عروز رضوی سے ملاقات کی ہے، وفد نے پیرس ایکسپو سینٹر میں ہونے والی باٹیماٹ پیرس تجارتی نمائش میں بھی شرکت کی۔ تجارتی وفد کی آمد پر تعمیراتی ڈویژن کے کمرشل ڈائریکٹر اور نمائش کے بین الاقوامی تعلقات کے منیجر نے ان کا استقبال کیا،پاکستانی وفد کو دیگر یورپی وفود کے ہمراہ نمائش کے بارے میں بریفنگ دی گئی،لیاقت ٹھٹھل نے وفد کا تعارف کرایا اور پاکستانی کاروباری اداروں کی دلچسپی کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالی جس کے نتیجے میں نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ وفد نے فرانس کے خارجہ تجارت کے مشیر، سی سی ای ایف کے صدر (فرانسیسی فارن ٹریڈ ایڈوائزرز)، ایشیا خطے کے لیے ایل ڈی فرانس کے نائب صدر، فارن ٹریڈ ایڈوائزر مشن کے سربراہ اور پیرس چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ فرانسیسی کمپنیوں نے دوطرفہ تجارت میں اپنی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں ممکنہ کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ تعاون پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو دونوں ممالک میں کاروبار کے لئے نئے مواقع پیش کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن