اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے اور بلاول بھٹو زرداری استحکام پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویڑن کے قائم مقام صدر سردار اظہر عباس،جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویڑن راجہ خرم پرویز اشرف اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظہر حسین بابر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ٓانے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی اور عوام کی حمایت سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے۔پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویڑن کے قائم مقام صدرسردار اظہر عباس نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس ملک کے پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس کا پروگرام 30نومبر2024ء کومرکزی اور پنجاب کی قیادت کے فیصلہ کے مطابق ہر ڈویڑن اورہر ڈسٹرکٹ کی سطح پرمنعقد کیا جائے گا۔جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویڑن راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا کہ سابقہ ریکارڈ کے مطابق پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویڑن پنجاب بھر میں57ویں یوم تاسیس کا پروگرام اچھے اور بہت خوبصورت طریقے سے منعقد کرے گی ۔
بلاول بھٹو زرداری استحکام پاکستان کی ضمانت ہیں،مظہر حسین بابر
Nov 09, 2024