راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی ریجنل پولیس نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے یہ سیکیورٹی تحریک انصاف کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے پیش نظر کئے گئے ہیں سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار نفری کو آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے حوالے کردیا گیا سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا ڈی پی اوزاٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہا الدین کو دوہزار 200 کی نفری کے ساتھ راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی۔