آغوش کالج مری کے انٹر میڈ یٹ طلبا کا رفاہ یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ

Nov 09, 2024

   اسلام آباد (خصو صی ر پور ٹ  )آغوش کالج مری کے 12ویں جماعت کے طلبہ نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ رفاہ یونیورسٹی کے دورے کے دوران  طلبا نے ڈاکٹر مشرف کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر ایک معلوماتی لیکچر سنا۔ پروفیسر نے مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ کے پیچیدہ پہلوں کو تفصیل سے بیان کیا، اور مختلف صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کی انقلابی صلاحیت کو اجاگر کیا۔اس دورے کے دوران آغوشینز اور ان کے کالج کے سٹاف نے شرکت کی۔  طلبا کو رفاہ یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرایا گیا۔  طلبہ نے جدید ترقیات اور حقیقی دنیا میں انٹرایکٹو سیشن نے طلبہ کو لیکچرار سے سوالات کرنے اور مصنوعی ذہانت کے انضمام کے اخلاقی پہلوں کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ نوجوان آغوشی طلبہ نے یونیورسٹی کے پیش کردہ دیگر مختلف شعبوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور  یونیورسٹی کی زندگی کے حقیقی تجربہ کو قریب سے دیکھا

مزیدخبریں