راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگی راہنما لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود عباسی نے اپنے ایک اخباری بیان میں وزیر اعلء پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مری ایکسپریس وے پر ناجائیز تجاوزات کی آڑ میں جاری آپریشن کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کریں لوگوں کی اربوں روپے کی مالیت کا نقصان سراسر زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور وہ انتہاء قدم اٹھانے پر مجبور ہو چکے ہیں راجہ ساجد نے مزید کہا کہ ایکشن کمیٹی ایکسپریس وے مری ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کی بھی مشکور ہے جو مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوے اور جن کی وجہ سے آپریشن عاری طور بند ہوا راجہ ساجد نے کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر آپریشن روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں اگر عمارتوں کو گرانے کا عمل فوری نہ روکا نہ گیا تو کوی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ مری آپریشن کی وجہ سے عوام کے اندر نفرت کی آگ بھرتی جا رہی ہے اور اگر پنجاب حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو نفرت کی آگ بھڑک اٹھے گی انہوں نے کہا کہ بجاے تعمیرات گرانے کے اور لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان پہچانے کہ کوئی دوسرا متبادل راستہ نکالا جائے۔