راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )دنیا کائنات کے سب سے بڑے سپہ سالار پیغمبر اسلام تھے۔ آ پ ؐنے میدان جہاد میں خود تشریف لاکر فسادیوں کو تباہ کر دیا۔اسلام کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں فسادیوں کے خلاف جہاد فرض ہے۔اظہاربخاری ۔محمدی مسجد لالکڑتی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ مردہ معاشرے میں زندگی کے مثبت اثرات پیدا کرنے کے لیے سیرت رسول کو ضابطہ حیات بنایا جائے سیرت کی چابی سے. مقدر کے بند کو قفل کھل سکتے ہیں نبی پاک کی غلامی طاقتور غیر کی غلامی بزدل بنا دیتی ہے جہاد میں عزت جارحیت میں ذلت ہے دنیا کائنات کے سب سے بڑے سپہ سالار پیغمبر اسلام تھے جنہوں نے میدان جہاد میں خود شریک لاکر فساد پھیلانے والوں کو تباہ کر دیا.۔