راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر ) ضلع راولپنڈی ڈینگی وائرس کے مسلسل پھیلا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 89افراد ڈینگی مرض کا شکار ہو گئے،اس سال میں اب تک کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5565 ہوچکی ہے جبکہ240 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں 40، ہولی فیملی ہسپتال میں 82، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال ڈی ایچ کیو میں 19، فوجی فانڈیشن ہسپتال میں 26اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 73مریض زیر علاج ہیں، ہو ٹھوہار ٹان کے علاقوں سے 38، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے 20میونسپل کا ر پوریشن کے علاقوں میں 15، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں 5،پوٹھوہاررورل کے علاقوں میں 3، ٹیکسلا میں 3، کہوٹہ میں 2، ٹیکسلا کنٹونمنٹ میں 2اور ٹیکسلا رورل سے 1مریض ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوا، بارہانوٹس اور وارننگ کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس سال اب تک 5489ایف آ ئی آر،1834عمارتین سیل، 3385چالان اور 2کروڑ 21لاکھ 37ہزار 505 روپے جرمانہ کیا گیا۔