ڈ اکٹر امجد کی بطور چیف آرگنائزر مسلم لیگ تقرری خوش آئند، زمرد خان

Nov 09, 2024

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد امجد ایک بہترین منتظم ہیں، سیاست میں ان کا وسیع تجربہ ہے، پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی طرف ان کی بطور چیف آرگنائزر تقرری خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ ہاس میں ڈاکٹر محمد امجد اور پارٹی کے دیگر عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد امجد حقیقی معنوں میں ایک اہل انسان اور بہترین منتظم ہیں۔ سیاست میں ان کا وسیع تجربہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے ان کے تجربہ سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر محمد امجد محنتی انسان ہیں اور یقین ہے کہ وہ پارٹی کے لیے فائیدہ مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے زمرد خان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کو منظم، مضبوط اور فعال کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، سابق صوبائی وزیر کنور دلشاد، غلام مصطفی ملک، مہرین ملک آدم، جہانزیب امجد عاطف مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں