نبی پاک ؐ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل را ہ ہیں صاحبزادہ سعد الرحمان

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )رسول کریم کی تعلیمات پہ عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیاں اور آخرت سنوار سکتے ہیں نعت شریف حضور پاک ؐسے عقیدت و محبت کا اظہار ہے نبی کریم ؐ کا پیغام آفاقی پیغام ہے دنیا بھر کے تمام مسال کا پرامن حل حضور نبی کریم کی تعلیمات پہ عمل پیرا ہونے میں ہی ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر سعد الرحمان ، ناب صدر پی پی پی پنجاب ملک خالد نواز بوبی ، انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس ، جنرل کونسلر ذیشان مہدی ،   چوہدری عبدالرحمان توکلی نے گزشتہ روز انجمن تاجران سید پور روڈ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ محفل نعت کے موقع پہ شرکت کے موقع پر کیااس موقع پہ صدر انجمن تاجران سید پور روڈ چوہدری طارق ، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے عہدداران طارق جدون ، آدرش شیرازی ، ابرار شیخ عوامی تحریک کے غلام علی خان سمیت معززین شہر نے شرکت کیصاحبزادہ پیر سعد الرحمان ، ملک خالد نواز بوبی اور راجہ محمد علی منہاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے آخری رسول ؐ کی تعریف و توصیف اللہ کی رحمت کے حصول اور اس سے قرب کا وسیلہ ہے نعت شریف کی محافل کا انعقاد موجودہ پر فتن دور میں قلبی و روحانی سکون کے حصول کا ذریعہ ہے محفل میلاد النبی میں راجہ آفتاب احمد اور علی رضا ارشد سمیت شہر کے متعدد نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ؐ میں ہدیہ نعت و درود و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...