راولپنڈی، عدالتی احکامات اور لیز کی خلاف ورزی پر نجی ہسپتال سیل

 راولپنڈی (پنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ نے عدالتی احکامات اور لیز کی خلاف ورزی پرایک نجی ہسپتال کو سیل کر دیا ترجمان راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق نجی ہسپتال انتظامیہ ملٹری اسٹیٹس آفس کی رہائشی لیز کو کمرشل کے طور پر استعمال کر رہی تھی کینٹونمنٹ بورڈ حکام کی جانب سے اس کے متعدد بار ہسپتال کو نقشے کی خلاف ورزی اور سرکاری جگہ کی اینکروچمنٹ پربھی نوٹسس جاری کیئے گئے ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سول کورٹ سے رجوع کیا گیا سول کورٹ نے ہسپتال انتظامیہ کوکمرشل لیز کی کنورژن اور ترمیمی نقشے کے لئے متعلقہ دفتروں میں ایک مہینے کے اندر اپلائے کرنے کے احکامات جاری کئے سول کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے الاحسان ہسپتال کو سیل کر دیا سیل کرنے سے قبل ہسپتال انتظامیہ کو ایک بار پھر نوٹسسز بھیجے گئے مگر ہسپتال انتظامیہ نے کنٹونمنٹ قوانین اور عدالت کے احکامات کو یکسرنظر انداز کر دیا ترجمان راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ بورڈ کے عملے نے ہسپتال میں مریضوں کے پیش نظرہسپتال کے دفاتر کو مکمل طور سیل کیا ہے جبکہ ہسپتال میں موجود مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر ان ڈور وارڈ کو سیل نہیں کیا گیا جبکہ ہسپتال کی فارمیسی،لیبارٹری سمیت  متعلقہ دفاتر کو سیل کیا گیا ہے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں نوٹسسز چسپاں کر دیئے گئے شہریوں سے درخواست ہے کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ہسپتال میں مریضوں کو داخلہ یاچیک اپ کرانے سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن