بیول(نامہ نگار)انجمن تاجران بیول کا اجلاس ، بیول شہر کے مسائل اور ان کے سدباب پر غور و فکر کیا گیا تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بیول کا اجلاس زیر صدارت خواجہ ثاقب فاروق منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بیول شہر میں سیکورٹی کیمرے نصب کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا تاکہ جرائم کا سدباب ممکن ہوسکے اور تاجروں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار کے حوالے سے پولیس چوکی قاضیاں کو باقاعدہ اطلاع دی گی جس پر انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر زاہد نے آئندہ چند دنوں میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈان کرنے کی یقین دہانی کروائی اس کے علاوہ مین اڈہ چوک میں رکشہ اسٹینڈ کو متبادل جگہ پر شفٹ کرنے کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا تاکہ ٹریفک روانی میں خلل نہ پڑئے اور تاجروں کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے۔
انجمن تاجران بیول کا اجلاس ، مسائل کے سدباب پر غور و فکر
Nov 09, 2024