مری(نمائندہ خصوصی)میونسپل ایمپلائز یونین مری کے زیر اہتمام جناح ہال میں اجلاس جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ایمپلائز یونین کی کاوشوں سے ایم سی کے 50 سے زائد ملازمین میں 50 لاکھ سے زائد رقم کے امدادی چیک تقسیم کیے،ملازمین کی مالی امدادکی فراہمی میں ایمپلائز یونین کے صدر نویدِ احمد عباسی،سینئرنائب صد ر طاہر مختیار عباسی، جنرل سیکرٹری نصیر عباسی، نا ئب صدر شیخ ناصر،انفارمیشن سیکرٹری اناب طاہر عباسی ، فنانس سیکرٹری شکیل عباسی،اورنگزیب عباسی، عثمان عباسی،آ فس سیکرٹری خضر ایاز اور تمام عہدیدا ران نے اہم کردار ادا کیاانہوں نے دیگر ملازمین کو بھی اپنے بھرپور ساتھ اور تعاون کا یقین دلایا،سینئرنائب صدر جناب طاہر مختیار عباسی نے اس موقع پرکہا کہ ایمپلائز یونین تمام ملازمین کے ساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ان کاہرقسم کاساتھ دینے کیلئے ہمیشہ تیاررہیگی ہم ملازمین کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرتے رہے گی۔