کلرسیداں(نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران نے کہا ہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جو تعلیم اور صحت کو قومی خزانے پر بوجھ سمجھتی ہے جبکہ ہمارے سرکاری ہرائمری مدارس حقیقی معنوں میں نظریہ اسلام و پاکستان کے پاسبان ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نظریاتی تعلیم بچے کو روزاول سے ہی دینا پڑتی ہے مگر پنجاب حکومت اپنے دیگر معاملات کو بہتر بنانے کی بجائے تعلیم اور صحت کے پیچھے پڑ گئی ہے ان کی نجکاری سے پنجاب میں نظریاتی تعلیم کا قتل عام ہو گیا این جی اوز اپنی مرضی کا نصاب تیار کریں گی انہوں نے کہا کہ آج بھی ضلع راولپنڈی میں کل ہائی سکولوں کی تعداد 521 ہے مگر صرف 176 ہائی سکولوں میںہیڈ ماسٹرز تعنیات ہیں دیگر تمام مدارس میں ہیڈ ماسٹر کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اسی ہائی ہائر سیکنڈری مدارس میں بیشترز آسامیاں برسوں سے خالی ہیں۔
پنجاب حکومت تعلیم، صحت کو قومی خزانے پر بوجھ سمجھتی ہے،قاضی عمران
Nov 09, 2024