مری ( نیوزڈیسک )امیر قاری راشد نواز عباسی کی زیرصدارت جمعیت علما اسلام تحصیل مری کی مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس ۔اجلاس جامعہ عباسیہ جی پی او چوک مال روڈ مری میں قاری عقیل احمد عباسی کی میزبانی میں ہوا ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا فرید احمد عباسی نے ایجنڈہ پیش کیا ۔اجلاس میں امیر محترم قاری راشد نواز عباسی ، نائب امرا مولانا فیصل اعجاز ، طاھر محمود عباسی ،مولانا آصف عبا سی ، سرپرست مولانا مظہر غفور عباسی ، مولانا فخرالا سلا م سیفی ، مولانا طارق اعجاز ، مولانا ظفرالاسلام سیفی ، جوائنٹ سیکرٹریز مولانا تصدق حسین عباسی ، قاری عقیل احمد عباسی ، مولانا عامر صابر عباسی ، سیکرٹری اطلاعات حافظ احمد ذکا ، سیکرٹری مالیات رمضان خا ن ، سالار مولانا عمیر فرید عباسی ، حافظ محمد اصغر عباسی ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تحصیل مری کی بقیہ یوسیز میں تنظیم سازی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق مورخہ گیارہ نومبر یوسی مسیاڑی ، سترہ نومبر یوسی انگوری ،اکیس نومبر یوسی تریٹ ، ستائیس نومبر یوسی چارہان نیومری وگہل میں تنظیم سازی کی جائے گی ، اجلاس میں طے پایا کہ مورخہ پندرہ دسمبر بروز اتوار تحصیل مجلس عمومی کا اجلاس ہوگا ، اجلاس میں تحصیل کی مجلس شوری کے حوالے سے بھی اہم ناموں پر حتمی مشاورت کرلی گئی ، نیز مختلف یوسیز جن میں تنظیم سازی ہوچکی ان کی نگرانی کے لیے پانچ رکنی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کو کورڈینیٹرز بھی بنایا گیا ۔