کہوٹہ( نامہ نگار) ارشد محمود سکنہ دھپری نے بتایا کہ میرا بیٹا حامد محمود دھپری میں مر غ شاپ کرتا تھا۔ صبح سویرے دکان پر آیا میں نے بیٹے کو ناشتہ کے لیئے کالیں کی لیکن اس نے میری کال اٹینڈ نہیں کی۔ مجھے پریشانی لاحق ہو ئی اور میں دوکان چلا گیا۔ تو دیکھا کہ دکان کا شٹر نیچے ہے۔جس پر میں نے بیٹے کی تلاش شروع کردی۔ جب دوبارہ دکان پر گیا تو شٹر کھول کر دیکھا تو میرے بیٹے کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔ متوفی کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا متقی،پرہیزگار اور تہجد گزار تھا۔ بظاہر اسے کوئی پریشانی نہیں تھی۔
کہوٹہ ، نوجوان دکاندار نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی
Nov 09, 2024