ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)دوایسے لوگوںکو قا بل رشک قراردیاگیاہے،جن میںسے ایک وہ خوش نصیب جوقرآن پاک کاحافظ بن جائے،اورد وسر اوہ خوش نصیب جس کے پاس مال ودولت ہو،اوروہ اس دولت کوخداتعالیٰ کی رضاکوسامنے رکھتے ہوئے خرچ کرنے میںکسی بخل سے کام نہ لے، غر یبو ں،مسکینوں،محتاجوں،بیوائوںکی مددامدادکے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے فروغ کے مراکزپراوردینی علوم کے حصول کی کوشش میںمگن طلبہ وطالبات پرخوش دلی کے ساتھ مال خرچ کرنے والے کودنیامیںبھی اورآخرت میںبھی بڑا،رتبہ اورمنصب عطاء کیاجا ئے گا،ٹیکسلاکی مشہورشخصیت حاجی ملک آسرمحموداس اعتبارسے خوش قسمت ہیں کہ ان کے بھانجے سیف اللہ بن یاسرقیوم نے دن رات محنت کرکے قرآن پاک حفظ کی تعلیم مکمل کی،خوش قسمت ہیںوہ والدین جواپنی زندگی میںاپنی اولادوںکوقرآن پاک کی تعلیم کے حصول اوراس کی سچی لگن کے جذبہ سے مالامال کرتے ہیں،مبارک ہیںوہ سینے اوراذہا ن،جن میںخداتعالیٰ کی پاک اورسچی کلام کاذخیرہ محفوظ ہوجاتاہے،خداتعالیٰ کی ذات حافظ قرآن بچو ںکوقرآن پاک پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کوسمجھنے اورا س پرتدبروغوروفکرکرکے اپنی عملی زندگی کوبہتر سے بہتربنانے کی توفیق عطاء فرمائے،ان خیالات کااظہارمسجدنبویؐ سعودی عرب کے مدرس مفتی ڈاکٹر عبدالباسط فہیم نے سیف اللہ بن یاسرکی تکمیل حفظ قرآن کے موقع پرمنعقدہ خصوصی بابرکت تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے پروفیسرفرحان الہی اورشیخ وقاص زبیرجامعہ سلفیہ اسلام آبادنے بھی خطاب کیا،تقریب کااہتمام حاجی ملک آسرمحمودپنڈگوندل،حاجی ملک محمداقبال،ملک یاسر قیوم،حاجی ملک نیازاحمد،چوہدری ساجدمحمود پنڈگوند ل،حا جی ملک محمدنوازپنڈگوندل،حاجی سیٹھ ملک غلام حیدرنمبردارپنڈگوندل،ملک ضیاء الرحمن، ملک عاصم قیوم نے کیا،تقر یب میںٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادر،ماسٹرمحمدآزادآف جھنگ باہتر،معرو ف کاروباری شخصیت ٹھیکیدارحاجی خطاب گل،سرد ارزبیرمحمودخان،ملک وقاص نواز کشمیری،ملک محمود،حاجی ملک اورنگزیب،ملک تیمور،ملک مدثرمحمود ڈھوک نادر،قاری محب النبی سلفی ،ودیگرشخصیات نے شرکت کی اورحافظ سیف اللہ بن یاسرقیوم کوعظیم سعادت حاصل ہونے پرمبارکبادپیش کی۔