اسلام آباد میں  دس روزہ فوک فیسٹیول’’لوک میلہ‘‘کاافتتاح

Nov 09, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ فوک فیسٹیول’’لوک میلہ‘‘کا باقاعدہ افتتاح لوک ورثہ اوپن ایئر تھیٹرمیں ہو گیا وفاقی سیکریٹری حسن ناصر جامی مہمان خصوصی تھے لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظفر علی برکی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیامیلے کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ وفاق کی تمام اکائیوں کو ثقافتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رکھنے میں مدد کرتا ہے یہ میلہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ میلہ ملک بھر کے ماہر دستکاروں اور ہنر مندوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے اور قومی سطح پر اپنے فن کو منوانے کا موقع فراہم کرتا ہے اس میلے کے مقاصد میں ماہر دستکاروں، لوک فنکاروں اور ہنر مندوں کی عزت افزائی اور انھیں اپنے اپنے فنون کو جاری رکھنے کی ترغیب بھی شامل ہے تاکہ ہمارا یہ قومی ثقافتی ورثہ نئی نسل تک منتقل ہو سکے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے میلے میں برادر ملک کی عظیم شراکت کا ذکر کیا اور کہا میں سعودی عرب، جمہوریہ ترکی، جمہوریہ انڈونیشیا اور جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانوں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے میلے میں پویلین قائم کیا جہاں وہ اپنی ثقافتی دستکاریوں کی نمائش کریں گے- 

مزیدخبریں