اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے محمد آصف کو عالمی سنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے سنوکر کے فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا اور تیسری مرتبہ عالمی سنوکر چیمپئن بنے ہیں، محمد آصف کا تیسری مرتبہ عالمی سنوکر چیمپئن بننا پوری قوم کے لیے اعزاز کا باعث ہے، اس شاندار کامیابی پر محمد آصف ، ان کے اہل خانہ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے میدان میں کامیابیوں کا تسلسل وزیراعظم کی خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی محمد آصف کو عالمی سنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد
Nov 09, 2024