اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان میں خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نیخوارجیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے چار جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاانہوں نے نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اورپارلیمان شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیںقوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ملکی دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے