اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختون خوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے صوبائی حکومت میں وزراء کی تعداد آئین میں دی گئی تعداد سے تجاوز کرنے کی نشاندہی کر دی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کراتے ہوئے احمد کریم کنڈی نے کہا کہ میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک انتہائی اہم نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آئین کی سق نمبر 130 کلاس نمبر چھ کے مطابق خیبر پختون خواہ اسمبلی میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلی 16 سے زیادہ نہیں ہو سکتا تاہم آج کے حالیہ نوٹیفیکیشن کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے جو کہ غیر آئینی اور غیر دستوری عمل ہے جس سے صوبائی حکومت آئین شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے۔