وزیراعظم محمد شہباز شریف کا علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش پر پیغام

Nov 09, 2024 | 11:44

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, یوم اقبال کے اس پرمسرت موقع پر میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو ایک صاحب بصیرت شاعر، فلسفی اور ایک بلند پایہ شخصیت تھے. علامہ اقبال کے افکار اور تحریروں نے نہ صرف پورے برصغیر، وسط ایشیاء بلکہ پوری دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے۔  اقبال کے فلسفے نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ شناخت کا ادراک دے کر ایک علیحدہ وطن کا خواب روشن کیا، جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔  خود انحصاری، خود آگاہی اور اتحاد سے متعلق ان کی تعلیمات مسلمانوں کیلئے بطور امت اور ہمارے لیے بحیثیت قوم ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کرنے کا باعث ہیں۔

مزیدخبریں