سعودی میلہ : جازان ونٹر سینکڑوں انٹرنینمنٹ آئٹمز کے ساتھ شائقین کے منتظر

سعودی خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' نے رپورٹ کیا ہے کہ جازان ونٹر فیسٹیول میں شائقین کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے سینکڑوں پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ فیسٹیول میں 300 سے زائد ایونٹس ترتیب دیے گئے ہیں۔جازان ونٹر فیسٹیول کے سپروائزر یحییٰ بن جابر الغزوانی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول میں 200 سرکاری اداروں اور محکموں کے 100 پروگرام شامل ہیں۔الغزوانی نے بتایا رواں سال جازان ونٹر فیسٹیول 90 دن جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں گورنریٹس کے 42 مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔فیسٹیول میں کتاب میلہ، کرافٹ، کافی میلہ، بین الاقوامی میلہ برائے پرفارمنگ آرٹس کے علاوہ کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تقافتی تقریبات، شاعری کی شامیں ، کھیلوں اور ورثہ سے متعلق پروگرام فیسٹیول میں شامل ہیں۔جمعرات کے روز فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے 3000 سے زائد رنگ برنگے غباروں کو آسمان میں چھوڑا گیا۔ یہ فیسٹیول موسم سرما کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ تاکہ سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن