پنجاب میں دھند بے قابو ہو گئی،موٹر وے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ مسافر گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں،روڈ یوزرز معلومات اور مددکیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔