ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2683 ڈالرز پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔