اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے پی ٹی آئی والے این آر اومانگ رہے ہیں، عطا تارڑ

Nov 09, 2024 | 12:49

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ اپنے لیڈر کی رہائی میں لگے ہوئے ہیں اوراین آر اومانگ رہے ہیں۔ مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ سمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے خیبرپختونخواہ میں کوئی کام نہیں ہورہا اور یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں، ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھا جائے، پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ فراخدلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے، تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت نے کہا کہ تحریک انتشار اپنے انتشار کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا مقصد صرف این آر او کا حصول ہے، خیبر پختونخواہ میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، پرائمری سکولوں کے اساتذہ احتجاج کر رہے ہیں جبکہ صوبے کی قیادت صرف احتجاجی سیاست میں مصروف ہے، معیشت کو مستحکم کرنے کے بعد اب ہم ترقی کی جانب گامزن ہیں، وزیراعظم 10 نومبر کو عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم کوپ 29 اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں