فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری

وفاقی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں ، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ آج صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے ، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا جائے گا، جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونیوالے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں ۔ عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ”ٹرمپ کی غلامی “کےلئے مرے جارہے ہیں ، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کےلئے ہر کسی کے پاﺅں پکڑنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن