غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جارحیت جاری

Nov 09, 2024 | 15:55

ویب ڈیسک

غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 فلسطینی اور 52 لبنانی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی بم باری سے کم از کم 19 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 508 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

لبنان ساحلی شہر طائر میں اسرائیلی حملے میں حاملہ خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے لبنان میں حملوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 شہری شہید ہوئے۔

شام کے شہر حلب اور ادلب میں اسرائیلی حملے میں متعدد شامی فوجی زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں