امریکی شہری نے بال کٹوانے پر گل فرینڈ کی جان لے لی

Nov 09, 2024 | 16:10

امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک شخص نے گرل فرینڈ کو بال کٹوانے پر  چاقو کا وار کرکے قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنسلوینیا میں بینجمن گوئل نامی شخص کو  پولیس نے  گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا۔49 سالہ بینجمن اپنی 50 سالہ گرل فرینڈ مارٹنیز سلوا سے بال کٹوانے پر ناراض تھا اور  یہی وجہ تھی کہ اس نے مارٹنیز  کو چاقو کا وار کرکے ہلاک کردیا۔مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ بینجمن نے ان کی والدہ کو اس سے پہلے بھی بال کٹوانے پر چاقو سے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد وہ بینجمن سے چھپ کر بیٹی کے گھر رہ رہی تھیں۔مقتولہ کی بیٹی کے مطابق قتل کی  رات مارٹنیز نے اپنے بھائی کے گھر جاکر ایک دوست کے ذریعے بینجمن کو پیغام بھیجنا چاہا  تھا کہ ان کا بینجنمن سے اب کوئی رشتہ نہیں لیکن عین اسی وقت  مارٹنیز کو تلاش کرتا بینجمن ان  کے بھائی کے گھر بھی  پہنچ گیا اور مارٹیز کے بہن بھائی پر چاقو کے وار سے حملہ کردیا،  اسی دوران اپنے  بہن بھائی کو بچانے کی کوشش کرتی  مارٹنیز بینجمن کے چاقو کے  حملے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  بعد ازاں  پولیس نے مارٹنیز  کوجائے وقوعہ پر مردہ پایا  جب کہ حملے کے دوران مارٹنیز   کا بھائی بھی زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس نے بینجمن کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں