بھارت: وزیراعلیٰ کے سموسے کھانے پر پانچ پولیس افسران کو تفتیش کا سامنا

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلی سکھوندر سنگھ سکھو کے سموسے کھانے پر پانچ پولیس افسران کو تفتیشی ادارے سی آئی ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلی نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی کہ پولیس افسران کی بدسلوکی کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا اس معاملے کو ایسے پیش کر رہا ہے جیسے انکوائری سموسوں کے غائب ہونے پر ہوئی ہے۔

سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل رانجھن اوجھا نے اسے اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ، افسران دفتر میں چائے پی رہے تھے جب کسی نے پوچھا کہ کھانے کی چیزیں کہاں ہیں جو فنکشن کے لیے لائی گئی تھیں، اور ہم نے کہا کہ پتا کرو کیا ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ نہ ہم نے کوئی نوٹس جاری کیا ہے اور نہ ہی کسی کو صفائی پیش کرنے کا کہا ہے۔ اس معاملے کو سیاست کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔ ہم نے صرف وضاحت مانگی ہے کہ ہوا کیا تھا اور ایک تحریری رپورٹ جمع کروائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن