سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے زیادہ بھرتیوں کا اعلان

Nov 09, 2024 | 19:49

 سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے زیادہ بھرتیوں کا اعلان سامنے آگیا۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مزید 50 پولیس اسٹیشنز کی تو سیع ہوگی، سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ کے لیے 3 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ یونٹ کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے، بغیر کسی وجہ کے کسی کو ہٹایا جانا نامناسب ہے جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا انہیں واپس لگایا گیا ہے، ہماری کوشش ہے قانون پر عمل درآمد کرائیں، میری سندھ پولیس کے افسران سے میٹنگ ہوئی تھی، جتنی سزا پولیس میں ہے کسی اور محکمے میں نہیں ہے۔علاوہ ازیں سندھ پولیس کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ اور نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ کے اعزاز میں بالترتیب الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقادکیا گیا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہر وقاص تقرری پانیوالے ڈی جی رینجرز سندھ محمد شمریز،اعلی پولیس و رینجرز افسران شریک تھے۔بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کی سی پی او آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سےہوا ، عہدے سے سبکدوش و محکمانہ ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہر وقاص کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ان کی خدمات کے اعزاز میں شیلڈ پیش کی گئی، آئی جی سندھ نے صوبے میں ڈی جی رینجرز کی تقرری پانیوالے میجر جنرل محمد شمریز کا خوش آمدیداوراستقبال کرتے ہوئے اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تقریب میں شریک لیفٹینٹ جنرل اظہر وقاص،ڈی جی رینجرز کا چارج سنبھالنے والے میجر جنرل محمد شمریز ،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز و دیگر افسران کا مشکور و ممنون ہوں، بحیثیت کیڈٹ جب کوئی فورس کو جوائن کرتا ہے تو محکمانہ ترقی اس کی خواہش ہوتی ہے، مجھے قوی امید ہے کہ آپ اپنی محنت،پیشہ وارانہ صلاحیت اور لگن کی بدولت ترقی کی مزید منازل طے کریں گے۔

مزیدخبریں