مغربی کنارا : اسرائیلی فوج نے گولی مار کر فلسطینی کو قتل کر دیا

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گولی مار کر ایک فلسطینی کو قتل کر دیا ہے۔وزارت اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قصبے عقبہ میں فلسطینی کے گھر کو گھیرے میں لیا اور اس کو گولی مار دی ۔ جبکہ اس کی لاش اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔خیال رہے سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ کے بعد سے آئے روز مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کا خون بہایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پچھلے دنوں طولکرم اور جنین کے علاوہ رام اللہ اور مشرقی یروشلم میں بھی اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کر کے فلسطینیوں کو قتل اور زخمی کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن