سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ ہمارا احتجاج کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے،ہم آئین کا تحفظ،جمہوریت اور عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کا آج صوابی میں عوامی جلسہ ہوا، جلسے سے پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ، سلمان اکرم راجا، و دیگر نے جلسے سے خطاب کیا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ ہمارا احتجاج کسی ادارے کے خلاف نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کا تحفظ اور جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم پروپیگنڈے کے تحت پاکستان کی قیادت اور ورکرز میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اپنے دشمنوں کے چہرے پہچانو، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کو بغیر جرم کے جیل میں رکھا ہوا ہے، یہ لوگ عمران خان کے دشمن ہیں۔ آج بھی ہمارا قائد جعلی کیسز میں جیل میں بند ہے، جب تک ہم گھروں سے نہیں نکلیں گے عمران خان رہا نہیں ہوں گے۔بیرسٹرگوہرخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے، عوام کے دل میں بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ہے، بانی پی ٹی آئی کے بغیر ملک کی سیاست ادھوری ہے، پی ٹی آئی اگلے ہفتے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرے گی،ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ ترامیم کو ختم کردے گی،26ویں ترمیم کا مقصد ایک ہی تھا کہ عدلیہ میں مرضی کے ججز بٹھاؤ اور عدلیہ کو کنٹرول کرو۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد کچھ لوگ اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا کہ آئین قانون کے مطابق حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں 26ویں آئینی ترمیم قبول نہیں ، حکومت نے ترمیم کرکے عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مفلوج کردیا ہے، اگر ایک آزاد پاکستانی کی حیثیت سے زندگی گزارنی ہے تو قوم کو فاشسٹ حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا۔صوابی میں آج عوام کا جرگہ ہورہا ہے، ہم اس حکومت کا مقابلہ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ ہمارا احتجاج کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے
Nov 09, 2024 | 21:39