جعفرآباد کےعلاقے بولان مٹھڑی میں نیٹوآئل ٹینکرزپرنامعلوم افراد کا حملہ، ستائیس ٹینکرزمیں آگ لگ گئی،فائرنگ سے ایک لیویزاہلکاربھی زخمی ہوا۔

Oct 09, 2010 | 02:01

سفیر یاؤ جنگ
لیویزفورس کے مطابق نیٹو فورسز کو رسد کی فراہمی پرمعمور ستائیس آئل ٹینکرز کراچی سے افغانستان جا رہے تھے، راستے میں بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی  میں مسلح افراد نے ان ٹینکرز پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ فائرنگ سے ایک لیویزاہلکاربھی زخمی ہوا ہے۔ لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا  ہے۔ آگ پرقابو پانے کےلیے سبی سے فائربریگیڈ کا عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبرکے بعد سے یہ نیٹو آئل ٹینکرزاورکنیٹینرز پر مسلح افراد کا پانچواں حملہ ہے۔ اس سے پہلے شکار، اسلام آباد، کوئٹہ اور نوشہرہ میں نیٹوآئل ٹینکرز حملے کا نشانہ بنے تھے۔
مزیدخبریں