جسٹس ریٹائرڈ دیدارحسین کی بطورچئیرمین نیب تقرری کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے

چیئر مین نیب کی تقرری کو درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے چیلنج کیا ۔ انہوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت چئیرمین نیب کی تقرری سے قبل چیف جسٹس اوراپوزیشن  سے مشاورت ضروری ہے۔ جبکہ جسٹس ریٹائرڈ دیدارحسین کی بطورچئیرمین نیب تقرری سے قبل چیف جسٹس اوراپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دیدارحسین کی تقرری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور یہ آئین کی چودہ شکوں سے متصادم ہے لہذا عدالت اس تقرری کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن