حکومت ڈاک کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان پوسٹ نے رابطہ کاری کا کردارنبھانے کیلئے بڑی آزمائشوں کا سامنا کیا۔ صدر اوروزیراعظم کا ڈاک کے عالمی دن پر پیغامات

Oct 09, 2010 | 06:44

سفیر یاؤ جنگ
صدرآصف زرداری نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکیہ عشروں سے فاصلوں اور ثقافتوں کوملانے کے لئے خاموشی کے ساتھ اپناکرداراداکر رہا ہے، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت ترقیاتی اہداف سمیت سماجی اور معاشی ترقی کے مقاصد کے حصول کیلئے ڈاک کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت عوام کو ڈاک کی فعال،قابل اعتماد اورمعیاری خدمات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈاک کے سرگرم اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں۔
مزیدخبریں