جسٹسرسید دیدارحسین شاہ نے بطور چیئرمین نیب اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

Oct 09, 2010 | 09:05

سفیر یاؤ جنگ
سرکاری اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر)سید دیدارحسین شاہ نے ابتدائی تعلیم ضلع لاڑکانہ جبکہ سکھرسے گریجویشن کیا۔ انہوں نے سندھ لاء کالج سے ایل ایل بی کیا،انیس سواڑسٹھ میں وہ ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹس کورٹس جبکہ انیس سوتہترمیں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ بنے۔ وہ انیس سواٹھاسی کوسندھ اسمبلی کےرکن منتخب ہوئے۔ انیس چورانوے میں انہیں ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ مقررکردیا گیا۔دوہزارمیں سیددیدارحسین شاہ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کیا گیا،اس کے تھوڑے عرصے کےبعد انہوں نے سپریم کورٹ میں خدمات سرانجام دیں اور وہ دسمبر دو ہزارچار میں ریٹائرہوئے۔
مزیدخبریں