وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے کہا ہے کہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں عدالتوں کا سامناکریں گے ۔

Oct 09, 2010 | 09:39

سفیر یاؤ جنگ
منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم نے ملک میں آمریت کا راستہ بند کردیا ہے پاکستانی عوام کا مستقبل اب صرف جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سےملک میں جمہوریت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں ۔ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی عزت و توقیر میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزات میں رہتے ہوئے وہ چھوٹی بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز جاری کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب متعدد وکلاء نے وفاقی وزیر کے خطاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گو بابر گو کے نعرے بھی لگائے۔
مزیدخبریں