میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث آنے والے طوفان سے ڈیرھ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ متاثرین کی بڑی تعداد نے سڑک کنارے خیموں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ تباہ کن سیلاب سے اب تک نو افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھر تباہ جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش میں تقریباً ہرسال سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔