سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیزابراہیم الغدیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، مصیبت کی گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

Oct 09, 2010 | 12:45

سفیر یاؤ جنگ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں میڈیا کے نمائندوں اورسیلاب متاثرین سے بات کرتے ہوئے عبدالعزیز ابراہیم الغدیرنے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں ایک ہزارٹرک امدادی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے اس موقع پرباسٹھ متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں۔ اس سے پہلے یونیورسٹی پہنچنے پرسعودی سفیر کا شانداراستقبال کیا گیا، انہوں نے مختلف شعبے دیکھے اور یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے طلباء کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کو دس ہزارڈالرزکی امداد بھی دی۔
مزیدخبریں