کشمیرکمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمریوں کی سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھی جائے گی ۔

پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کشمیرسے متعلق امور کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی کی صورت حال بھی زیر بحث آئی ۔ اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل ہوجانا چاہیے ۔ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں وزیراعظم کوحریت کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت  اور کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن