ورلڈ پوسٹل ڈے پراسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میراسرارالله زہری کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز کے معیارمیں بہتری کے لئے، یونیورسل پوسٹل یونین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، عوام کو سروسز سے کوئی شکایت نہیں رہے گی۔ تقریب کے اختتام پرترکی کے سفیر مصطفٰی بابررضوان نے پوسٹل سروسزکے سیلاب سے متاثرہ ملازمین میں امدادی اشیاٰء تقسیم کیں۔