پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے رات گئے پاک کالونی، بڑا بورڈ اور ماربل مارکیٹ کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا اور ان علاقوں کے داخلی اورخارجی راستے بند کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق مشترکہ کارروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ اس دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ ایس پی سائٹ شاہ جہان خان کے مطابق دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم زیرحراست افراد سے کوئی اسلحہ برآمدنہیں ہوا۔