ثانیہ مرزا کےوالد کا کہنا ہےکہ یوایس اوپن کے میچ میں زخمی ہونے کے باعث ثانیہ کافی تکلیف میں تھیں۔ ثانیہ اس سےقبل دوہزارچھ میں گھٹنےاوردوہزارسات میں کلائی کی سرجری بھی کرواچکی ہیں جس سے ان کے کیرئرپربرا اثرپڑاتھا۔ ادھرڈاکٹرزنےثانیہ کو آپریشن سے بچانے کیلئے انجیکشن کا سہارالیا لیکن ثانیہ اپنی فٹنس بحال کرنےمیں کامیاب نہ ہوسکیں جس کےبعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ آپریشن کےوقت ثانیہ کےشوہرشعیب ملک بھی ہسپتال میں موجود تھے۔